ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مایاوتی نے کی امیدواروں سمیت سینئر بی ایس پی لیڈران کے ساتھ میٹنگ

مایاوتی نے کی امیدواروں سمیت سینئر بی ایس پی لیڈران کے ساتھ میٹنگ

Sat, 07 Jan 2017 22:11:32  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،7 جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اسمبلی انتخابات سے پہلے امیدواروں سمیت سینئر لیڈران کے ساتھ آج میٹنگ کی۔میٹنگ کا مقصد انتخابات کو لے کر ضروری ہدایات دینا تھا۔بی ایس پی کی سربراہ نے 403رکنی اسمبلی کے لئے اب تک 300امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ اہم مسائل پر پارٹی رہنماؤں کو معلومات دیں گی اور انہیں ہدایات بھی دیں گی تاکہ پارٹی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپس آ سکے۔میٹنگ سے پہلے مایاوتی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کو لے کر پارٹی لیڈروں کو ضروری ہدایات دینے کے لئے میٹنگ بلائی گئی ہے،ساتھ ہی ان سے کہا جائے گا کہ وہ نظم و ضبط سے کام کریں جو جمہوری قوانین کے مطابق اور غریب اور محروم طبقے کے لوگوں کے مفاد میں ہو۔انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈروں کو حکمراں سماج وادی پارٹی کی خرابیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا،ساتھ ہی انہیں ریاست کے جنگل راج اور قانون کی بری حالت کے بارے میں بتایا جائے گا۔ترقی میں علاقے اور نسل پرست کو لے کر بھی انہیں معلومات دی جائے گی۔
 


Share: